سی ایس ایس کے امتحان میں ساڑھے 14 ہزار میں سے 365 امیدوار کامیاب

سی ایس ایس کے امتحان میں ساڑھے 14 ہزار میں سے 365 امیدوار کامیاب

  

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل سروس کمیشن آف پاکستان (ایف پی ایس سی) کی جانب سے 17 جون کو سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) 2019 کے تحریری امتحان کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔ایف پی ایس سی نے 2019 کے سی ایس ایس کے تحریری نتائج اکتوبر 2019 میں جاری کیے تھے تاہم اب مذکورہ امتحان کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔جاری نتائج کے مطابق سی ایس ایس کے امتحانات میں پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔نتائج کے مطابق تحریری امتحانات میں ساڑھے 14 ہزار امیدواروں میں سے محض 372 امیدوار کامیاب ہوسکے تھے، جنہیں امتحانات کے دوسرے مراحل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔شارٹ لسٹ کیے گئے 372 امیدواروں میں سے بھی 6 امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے، جس میں سے تین خواتین امیدوار تھیں جب کہ ایک امیدوار زبانی امتحانات میں غیر حاضر رہا۔زبانی امتحان میں مجموعی طور پر 365 امیدوار پاس ہوئے مگر ایف پی ایس سی نے امتحان پاس کرنے والے امیدواروں میں سے میرٹ کی بنیاد پر صرف 214 امیدواروں کو نوکریوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

امیدوار کامیاب

مزید :

صفحہ آخر -