عمران خان کا وزیراعلٰی کو آمر کہنا ووٹرز اور ارکان اسمبلی کی توہین: پیپلز پارٹی

  عمران خان کا وزیراعلٰی کو آمر کہنا ووٹرز اور ارکان اسمبلی کی توہین: پیپلز ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے اختیارات کا افسوس کم اور فرد واحد کے اختیارات کی کمی کا زیادہ دکھ ہے،بدقسمتی سے آئین سے مکمل نابلد وزیراعظم آئین پڑھنے سے گریزاں ہیں،وزیراعظم کی مشترکہ دشمن کرونا خاتمہ کی بجائے سیاسی مخالفین پر تنقید چھوٹے پن کی عکاسی ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اٹھارویں ترمیم پرتنقید کا جواب دیتے ہوئے نیئرحسین بخاری نے کہا کہ آئین شکنوں کی پیروکار ذہنیت ہی آئین دشمنی کا مظاہرہ کرسکتی ہے،بدقسمتی سے آئین سے مکمل نابلد وزیراعظم آئین پڑھنے سے گریزاں ہیں۔بلاول بھٹو وزیراعظم کی ڈینگیوں، بھڑکوں اور وعدوں پر عمل درآمد یاد دہانی کراتے ہیں۔بڑھتی مہلک کرونا وبا کی روک تھام کی بجائے طے شدہ آئینی معاملات چھیڑنا انسانیت دشمنی کے مترادف ہے۔وزیراعلیٰ کو آمر کہنا ووٹرز اور ممبران اسمبلی کی توہین کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کے اختیارات کا افسوس کم اور فرد واحد کے اختیارات کی کمی کا زیادہ دکھ ہے،اٹھارویں ترمیم کیوجہ سے صوبوں نے کرونا روک تھام کے بروقت اقدامات سے انسانیت بچائی،وفاقی حکومت کی کرونا وبا پر کوتاہی اور غیرزمہ داری غیر سنجیدگی کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈالنا مجرمانہ غفلت کو تسلیم کرنا ہے۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -