پاکستانی قونصل جنرل سے سعودی اوقاف کمیٹی جامعہ الخیریہ کے وفد کی ملاقات

      پاکستانی قونصل جنرل سے سعودی اوقاف کمیٹی جامعہ الخیریہ کے وفد کی ملاقات

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید سے دفتر میں سعودی اوقاف کمیٹی جامعہ الخیریہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربرا ہی ڈائریکٹر فہد سعد محمد الضعسیری کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل کو کمیٹی کی رفاہی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ قو نصل جنرل نے کمیٹی کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین جو COVID-19 کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد مارچ 2020 میں مکہ مکرمہ میں پھنس گئے تھے کو دی جانیوالی امداد اور مہمان نوازی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔ قونصل جنرل نے وسیع انتظا مات کرنے کیساتھ ساتھ پاکستانی عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پربھی سعودی وزارت حج و عمرہ اور جامعہ الخیریہ کی کاوشوں کو سراہا۔قونصل جنرل نے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد اور سعودی حکومت کی سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی اور سماجی و اقتصادی بہبود کیلئے موثر اقدامات کرنے پر تعریف کی۔ میٹنگ میں ڈپٹی قونصل جنرل شایق احمد بھٹو اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مجید میمن نے بھی شرکت کی۔

قونصل جنرل ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -