عمران خان کی لاڑکانہ آمدپر جیالوں کا احتجاج، وفاقی سطح پر نوٹس لے لیاگیا
لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں وزیراعظم عمران خان کی آمدکے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے احتجاج پر وفاقی سطح پر نوٹس لے لیا گیا۔پی ٹی آئی نے معاملے کا ذمہ دار لاڑکانہ کے انتظامی افسران کو قرار دیا۔ذرائع کے مطابق سخت سکیورٹی کے باوجود انصاف ہاؤس لاڑ کانہ کے سامنے وزیراعظم عمران خان کا پتلا جلانے کا وفاقی سطح پر نوٹس لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے معاملے کا ذمہ دار لاڑکانہ کے انتظامی افسران کو قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں اختلافات کی وجہ سے لاڑکانہ پو لیس دباؤ کا شکار ہے۔ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیخلاف کوئی ایف آر درج نہیں ہوئی۔منظر عام پر آنے والی ایف آئی آر کی کاپی جعلی ہے۔
احتجاج نوٹس