سعودی عرب کا 21جون سے شعبہ سیاحت بحال کر نے کا علان

  سعودی عرب کا 21جون سے شعبہ سیاحت بحال کر نے کا علان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اتوار 21 جون 29 شوال سے سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال ہو جائیگا۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب وزرائے سیاحت کے ہنگامی ویڈیو اجلاس کے موقع پر العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا بارہ فیصد ہے اورعرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔ الخطیب نے توجہ دلائی کہ سیاحت کے شعبے میں 80 ملین سے زیادہ ملازم ہیں، ان سب کو نئے کورونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے اپنی ملازمتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں۔ الخطیب نے بتایا کہ سعوی عرب ماہ رواں کے آخر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کر لے گا، دیگر عرب ممالک بھی سیاحتی پروگرام شروع کردیں گے۔ کئی ممالک نے سیاحتی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی عرب 21 جون سے سیاحتی شعبہ 24 گھنٹے کیلئے کھول دے گا البتہ مکہ اس سے مستثنیٰ ہوگا۔ الخطیب نے مزید بتایا کہ موسم گرما کا سیاحتی پروگرام شرو ع کرنے کی تیاریاں کیے ہوئے ہیں، مقامی شہریوں نے رائے عامہ کے جائزے میں بتایا کہ 80 فیصد داخلی سیاحت کے خواہشمند ہیں اور وہ بیرون ملک سفر میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مقامی شہریوں کی جانب سے داخلی سیاحت میں دلچسپی کے تناظر میں سیاحت کی بحالی کے بہت سا رے پروگرام تیارکرلیے گئے ہیں۔
سعودی عرب اعلان

مزید :

صفحہ آخر -