سیاہ فام امریکی شہری پر فائرنگ، پولیس اہلکار کیخلاف فرد جرم عائد

سیاہ فام امریکی شہری پر فائرنگ، پولیس اہلکار کیخلاف فرد جرم عائد

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی شہر اٹلانٹا میں سفید فام پولیس اہلکار کیخلاف اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعہ کو سیاہ فام ریسارڈ بروکس سفید فام پولیس اہلکار کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ وکیل استغاثہ کے مطابق بروکس چالیس منٹ پر مبنی بحث کے دوران پولیس کیلئے خطرہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار نے ضرورت سے زائد طاقت کا استعمال کیا۔ عدالتی فیصلے کے تحت پولیس اہلکار کو عمر قید یا پھر سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاہ فام شہریوں کیساتھ پولیس کے امتیازی سلوک کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

فرد جرم

مزید :

صفحہ آخر -