عمران رشیدکو انٹر فیتھ ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا ایف بی آر کاٹیکس بمعہ جرمانہ 30 جون تک ادا کرنے کی ہدایت

    عمران رشیدکو انٹر فیتھ ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا ایف بی آر کاٹیکس بمعہ ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ان تمام ٹیکس گزاروں کو ایک مرتبہ پھر یاددہانی کرائی ہے جنہوں نے ایسیٹس ڈیکلیریشن ایکٹ 2019 کے تحت اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس بمعہ جرمانہ 30 جون 2020 تک لازمی ادا کر دیں۔ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ مقررہ حتمی تاریخ تک واجب الادا ٹیکس بمعہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سکیم کے تحت اثاثہ جات ظاہر شدہ تصور نہیں ہوں گے اور ادا کیا گیا جرمانہ بھی ریفنڈ نہیں ہو گا۔ مزید برآں غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات، اخراجات اور فروخت کے خلاف نہ صرف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی بلکہ اثاثہ جات کی مالیت کے 80 فیصد کے برابر ٹیکسز اور جرمانہ کا بھی اطلاق ہو گا۔ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ 30 جون واجب الادا ٹیکسز اور جرمانہ کی ادائیگی کی حتمی تاریخ ہے اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -