حج محدود نہیں ہونا چاہیے،پرائیویٹ سکیم کو موقع دیا جائے، وحید اقبال بٹ
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ سیکٹر سعودی حکومت کی طرف سے دئیے گئے SOPکے مطابق عازمین لے جانے کے لیے تیار ہے حج محدود نہیں ہونا چاہیے،پرائیویٹ حج سکیم کو موقع دیا جائے،حج2020ء امت مسلمہ کیلئے کرونا سے نجات اور اللہ کو راضی کرنے کا بہترین موقع ہے،سابق چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی حج کیلئے خدمات تاریخ ساز ہیں،حج 2020ء یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر مشکل وقت ہے رجوع اللہ کی ضرورت ہے حج ایک بہترین موقع ہے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ شارٹ حج کیلئے بھی تیار ہیں حکومت کوٹہ لے ہم وزارت مذہبی امور کی نگرانی میں سعودی تعلیمات کے مطابق حج کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کی خدمات دنیا بھر میں سرفہرست ہیں ہم ہنگامی طور پر تیار ہیں موقع دیا جائے ہم گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین حج کرائیں گے۔
وحید اقبال بٹ