ثنا اللہ خا ن کو سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ تعینات کر دیا گیا

ثنا اللہ خا ن کو سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ تعینات کر دیا گیا

  

لاہور (فلم رپورٹر)وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ 18کے سینئر آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خا ن کو سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ ثناء اللہ خان کو مستقل سیکرٹری بورڈ تعینات کئے جانے تک کے لئے سیکرٹری کے اختیارات سونپے گئے ہیں۔ اس ضمن میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔بورڈ کی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فواد،ترجمان عامر حسین ہاشمی، ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل،کنٹرولر آف اکاؤنٹس اختر خان چانڈیو،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی، جنرل سیکرٹری اپملائزیونین عبدالوحید خان سمیت دیگر افسران و ملازمین نے ثناء اللہ خان کو بطور سیکرٹری تعینات کئے جانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے سابقہ تجربہ کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے۔

ثنا اللہ خا ن

مزید :

صفحہ آخر -