ایل او سی پر رہائشی عوام کیلئے حفاظتی بنکرز، بہترین شاہراہیں تعمیر کرینگے: علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر امور و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مزمت کراتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کی جارحیت بہادر کشمیری عوام کے عزم کو نہیں ہلا سکتی، تمام تر حالات میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کے حق خوداردیت کی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیری عوام کی قربانیاں کسی صورت میں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خوداردیت دینا ہو گا، کشمیری عوام نے پچھلے 70 سالوں سے زبردست عزم و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایل او سی پر رہائش پزیر عوام پاکستان کی پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایل او سی پر رہائش پزیر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اربوں روپے مالیت کا ایل او سی پیکج شروع کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی پر رہائش پزیر عوام کو حفاظتی بنکرز اور بہترین شاہراوں کی سہولیات میسر آئیں گی۔ منصوبے کی تکمیل سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ملک کی حفاظت پر معمور پاک افواج کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک افواج کورونا وائرس جیسے چیلنج پر قابو پانے کے لیے بھی سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہیں۔ مشکل حالات میں پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
علی امین گنڈا پور