افغانستان،مدرسے میں دھماکے سے7افراد جاں بحق،8 زخمی

  افغانستان،مدرسے میں دھماکے سے7افراد جاں بحق،8 زخمی

  

تالقان، افغانستان(شِنہوا)شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع اشکمش کے ایک مدرسے میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل عسیر نے بتایا کہ یہ دھماکہ دو پہر کے وقت ہوا جس میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور8 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر عہدیدار نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مدرسہ دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -