آزاد کشمیر کا ایک کھرب 39ارب 50کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیاگیا

    آزاد کشمیر کا ایک کھرب 39ارب 50کروڑ روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں میں ...

  

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیرکا ایک کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا۔وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے آزادکشمیر اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں غیرترقیاتی اخراجات کے لیے ایک کھرب 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 24 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریاستی آمدنی کا تخمینہ ایک کھرب 13 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریونیوکا ہدف 28 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کورونا سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 12 کروڑ 15 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن کے لیے ایک ارب 97 کروڑ 50 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ، برقیات کے لیے ایک ارب 10 کروڑ، زراعت اور امورحیوانات کے شعبیکے لیے 38 کروڑ 20 لاکھ جب کہ تحفظ ماحولیات کے منصوبوں کے لیے 7 کروڑ اور سیاحت کیفروغ کے لیے 20 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

کشمیر بجٹ

مزید :

صفحہ آخر -