پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی اور نہ ہی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وزیراعظم جس کے پاس مانگے ٹانگ کی اکثریت ہو، جسکے اتحادی اس سے الگ ہو رہے ہوں اسے آئینی ترامیم پہ بات کرنا زیب نہیں دیتا۔۔وزیر اعظم پیپلز پارٹی کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ ملک میں دوسری کوئی قیادت نہیں جو ہر قدم پر مزدوروں،غریبوں، ہاریوں اور پسے ہوئے لوگوں کے حقوق کی بات کرتا ہو۔اگر وزیراعظم غریبوں کے خیر خواہ ہوتے تو سٹیل ملز اور دوسرے قومی اداروں سے مزدوروں کی نوکریاں ختم نہ کرتے۔عمران خان سندھ جا کر متفقہ طور پر طے شدہ آئینی معاملات متنازعہ بنانے کی بجائے سندھ حکومت اور وزیر اعلی سندھ کو خیر سگالی کا پیغام دیتے تو قومی اتحاد اور یکجہتی کو طاقت ملتی۔حکمران اپنی معاشی نااہلی اور ناکامی کو اٹھارہویں ترمیم کی بحث کے پیچھے چھپا نہیں سکتے۔حکمران صوبوں کے مفادات پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے اپنی سمت درست کریں۔کیا صرف سندھ جا کر انہیں اس آتا ہے کہ وزیراعلی بلدیاتی اداروں کے حقوق نہیں دیتے۔ کیا وزیراعظم بتائیں گے کہ انہوں نے لاہور اور اسلام آباد کے مئیرز پر شب خون کیوں مارا۔اسلام آباد کے مئیر کو تو عدالت سے ریلیف ملا، لاہور سمیت پنجاب کے بلدیاتی سربراہوں کی درخواستیں آج بھی لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔
قمر زمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -