کورونا وائرس: پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں لائسنس فیس کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ

      کورونا وائرس: پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں لائسنس فیس کی وصولی موخر کرنے ...

  

اسلام آباد(آن لائن)پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈز نے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ٹروپس کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فورم کے شرکاء نے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے روک تھام کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے اور ہم وطنوں کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں چیفس آف اسٹاف، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈز پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -