پاک آرمی کی زیر نگرانی ٹڈی دل کیخلاف ملک بھر میں سروے، آپریشن جاری

  پاک آرمی کی زیر نگرانی ٹڈی دل کیخلاف ملک بھر میں سروے، آپریشن جاری

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے،ملک بھر کے 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 مشترکہ ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں،اب تک تقریباً 8.02کروڑ ایکڑ رقبے پر سروے کیا جا چکا،تقریباً20.69لاکھ ایکڑ رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5009 سے زائد افراد اور 601 سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔جمعرات کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 264323ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2220 افراد (بشمول پاک فوج) اور 320 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں 30.2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 837719 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 106487ایکڑ پر سروے اور6اضلاع (شہید بے نظیرآباد، مٹیاری،جام شورو، حیدرآباد، سانگھڑاور مٹیاری) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر581ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 483 افراد (بشمول پاک فوج) اور 34 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 86۔1کروڑ ایکڑ پر سروے اور98738 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 186468 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور5 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، کرک اور خیبر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2120 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 988افراد (بشمول پاک فوج) اور 127 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 12۔1کروڑ ایکڑ پر سروے اور138060ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 320876 ایکڑ پر سروے اور29 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر،اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھال مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ،، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسی خیل، نصیر آباد، پشین، شیرانی، صوراب، صحبت پور، ضوب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی 14722 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1318 افراد اور 120 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 73۔2کروڑ ایکڑ پر سروے اور985276 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے400ہیکٹر پر2 اضلاع (خوش اوراخبرگ ضلع زیارت) پر ایریل اسپرے بھی کیا گیا۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -