بھارت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں: یو این مندوب منیر اکرم

بھارت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں: یو این مندوب منیر اکرم

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بطور غیر مستقل رکن انتخاب سے کشمیر کے تنازع کی حیثیت پر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔منیر اکرم نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنازع کشمیر پندرہ رکنی ادارے کے ایجنڈے پر برقرار ہے جسے اس کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی بیانیہ کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ بھارت سے خطے کے امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔منیر اکرم نے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر گہری نظر ہے اور تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے۔

منیر اکرم

مزید :

صفحہ آخر -