ریسرچ ایوارڈز جیتنے والوں میں مشہور پاکستانی اسکا لر جنید قادر بھی شامل

      ریسرچ ایوارڈز جیتنے والوں میں مشہور پاکستانی اسکا لر جنید قادر بھی شامل

  

کراچی(پ ر) فیس بک نے آج ایشیاء پیسفک کے لئے ایتھکس ان اے آئی ریسرچ اقدام جیتنے والوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی اخلاقیات کے شعبے میں باضابطہ بنیادی تحقیق اور اسکے تصورات کے بارے میں تعاون فراہم کرنے کا اقدام ہے۔ اسے جیتنے والوں میں نو مختلف ممالک کے افراد شامل ہیں جن میں پنجاب کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے پروفیسر جنید قادر بھی موجود ہیں جبکہ ان کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی کو انویسٹی گیٹر امانا رقیب بھی شامل ہیں۔ ایشیاء پیسفک میں اے آئی ایتھکس میں معاونت کے لئے فیس بک نے یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے سینٹر فار سول سوسائٹی اینڈ گورننس اور ہانگ کانگ کے پرائیویسی کمشنر فار فار پرسنل ڈیٹا (پی سی پی ڈی) کے ساتھ دسمبر 2019 میں پروپوزلز کی درخواست (آر ایف پی) کا آغاز کرکے اشتراک کیا۔ یہ پروپوزلز ایشیا پیسفک بھر میں فعال اور رجسٹرڈ تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے لئے دستیاب تھے۔ فیس بک کے APACکی ہیڈ آف پرائیویسی اینڈ ڈیٹا پالیسی انگیجمنٹ رائنا یونگ نے کہا، ”مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تازہ ترین پیش رفت سے معاشرے میں بڑی تبدیلی آرہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی مختلف اقسام کے اخلاقی نوعیت کے سوالات بھی جنم لے رہے ہیں جن کا لازمی طور پر گہرائی سے جائزہ لینا ہے۔ فیس بک کی طرف سے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کمیونٹی کے ساتھ اوپن اشتراک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تحقیق سے آگاہ رہنا چاہیئے۔ اسی وجہ سے ہم اے پی اے سی میں خودمختار تعلیمی اداروں کو تعاون کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ مصنوعی ذہانت سے متعلقہ اخلاقیات میں مختلف شعبوں سے تحقیق کو پیش نظر رکھا جائے جس کے نتیجے میں ہم مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے اطلاق میں اہم مسائل پر جاری گفتگو کیلئے بروقت تیار ہوں گے، اس ٹیکنالوجی سے معاشرے اور انسانیت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ''

مزید :

صفحہ آخر -