آئی بی اے کراچی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی

  آئی بی اے کراچی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (آئی بی اے(نے اپنے انڈرگریجوٹ پروگرام کیلیے داخلے کے طریقے کار کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ یہ تبدیلی کرونا وائرس کے پیش نظر کی گئی ہے۔آئی بی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیاہے کہ 5 جولائی کو بی بی اے،بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس اکنامکس اور بی ایس سوشل سائنسز اینڈ لبرل آرٹس پروگرام کے اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کو الٹرنیٹوو اسسمنٹ کرائیٹیریا سے تبدیل کردیا گیاہے۔اس نئے طریقہ کار کے تحت طالبعلموں کو پچھلے امتحانات کے نتائج، تعلیمی قابلیت،غیرنصابی سرگرمیاں،انٹرن شپ، کامیابیاں اور اپنے بارے میں تفصیلات کے بعد شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے ان نئی پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -