عمران خان نے سندھ کے کاشتکاروں کو مایوس کیا، اسماعیل راہو

  عمران خان نے سندھ کے کاشتکاروں کو مایوس کیا، اسماعیل راہو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے کاشتکاروں کو مایوس کیا ہے۔سندھ کے وزیرزراعت اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ آئے اور وزیراعلیٰ سے ملے بغیر چلے گئے، عمران خان پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔اسماعیل راہو نے کہا کہ حکومت ٹڈیوں کے مسئلے کو علاقائی سطح پر اٹھانے میں ناکام ہوئی، وزیراعظم نے اسپرے کے لیے جہاز اور عملہ دینے کا اعلان کیوں نہیں کیا؟انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں سے سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہیں لیکن وفاق نے اب تک اسپرے نہیں کرایا، خان صاحب آپ سیاست نہیں سندھ سے انتقام لے رہے ہیں۔اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان نیسندھ کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے، وزیر اعظم کا سندھ کا دورہ سیاسی رہنماوں سے ملاقاتوں کے لیے تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -