سیل کیے گئے علاقوں میں نفری تعینات کی جائیگی، پولیس چیف

سیل کیے گئے علاقوں میں نفری تعینات کی جائیگی، پولیس چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں سیل کی گئی یوسیز اور علاقوں میں نفری تعینات کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس کام کرے گی، ہر ضلعے کے ایس ایس پی کو ضلعی انتظامیہ سے تعاون کا کہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ کافی زیادہ تعداد میں یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پولیس کے پاس اتنی زیادہ نفری موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں زیادہ سے زیادہ نفری لاک ڈاون کے لیے لگائی جائے، سیل کی گئی یوسیز اور علاقوں میں نفری تعینات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ پولیس سے تعاون کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -