کورونا کوغیرفعال کرنے کیلئے روشنی کے اثرانداز ہونے کی تصدیق

کورونا کوغیرفعال کرنے کیلئے روشنی کے اثرانداز ہونے کی تصدیق

  

کراچی(پ ر) لائٹنگ کے شعبے میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے سگنیفائی (یورونیکسٹ: LIGHT) نے امریکہ میں واقع بوسٹن یونیورسٹی کی لیبارٹری نیشنل ایمرجنگ انفیکشس ڈیزیز لیبارٹریز کے ساتھ مل کر ایک تحقیق کی جو کووڈ 19 میں مبتلا کرنے والے وائرس SARS-CoV-2 کو غیرفعال بنانے کے لیے سگنیفائی کی UV-C روشنی کے ذرائع کے اثرانداز ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔عالمی وبا SARS-CoV-2 کے آغاز ہی میں بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے شعبہ مائیکرو بیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اینتھونی گریفیتھ اور ان کی ٹیم اس میدان میں سائنسی ترقی کو سپورٹ کرنے والے ترقیاتی ہتھیاروں پر کام کر رہی تھی۔ تحقیق کے دوران وائرس کے حامل ایک جسم کوسگنیفائی کی روشنی کے ذرائع سے آنے والی UV-C تابکاری کی مختلف مقداروں سے آزمایا گیا اور متعدد حالات کے تحت غیرفعالیت کی استعداد کی جانچ کی گئی۔ ٹیم نے تابکاری کی مقدار 5mJ/cm2 کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 6 سیکنڈ میں SARS-CoV-2 کی تعداد 99 فیصد تک گھٹ گئی۔ ڈیٹا کی بنیاد پر یہ تخمینہ لگایا گیا کہ 22mJ/cm2 کی مقدار استعمال کرنے کے نتیجے میں وائرس کی تعداد 25 سیکنڈ میں 99.9999 فیصد تک گھٹ سکتی ہے۔ڈاکٹر انتھونی گریفیتھ نے کہا کہ ہمارے ٹیسٹ کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ UV-C تابکاری کی خصوصی مقدار سے انفیکشن کو مکمل طور پر غیرموثر کیا جا سکتا ہے، چند سیکنڈز میں ہم اب وائرس کی تشخیص نہیں کر سکیں گے۔ ہم ان نتائج کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے مصنوعات بنانے کا عمل تیز ہو سکے گا جو کووڈ-19 کا پھیلاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہو گی۔سگنیفائی UV-C لائٹ کے ذرائع میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور 35سالوں سے زائد عرصے سے الٹرا وائلٹ ٹیکنالوجی کے ہراول دستے میں شامل ہے۔ UV-C لائٹننگ میں اس کا ثابت شدہ ریکارڈ ہے جن کی اعلیٰ حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھ کر تیاری، ڈیزائن اور تنصیب کی جاتی ہے۔سگنیفائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک رونڈو لیٹ نے کہا کہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بوسٹن یونیورسٹی کے تعاون پر بہت خوش ہوں، بوسٹن یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے کہ کمپنیز اور اداروں کے لیے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں ہماری لائٹ موثر ہے کیونکہ وہ وائرس سے پاک ماحول کی فراہمی کے خواہاں ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت کو دیکھتے ہوئے سگنیفائی ٹیکنالوجی کوخصوصی طور پر اپنے استعمال کے لیے مختص نہیں کرے گا بلکہ اس کی دیگر لائٹننگ کمپنیوں کے لیے دستیابی بھی یقینی بنائے گا۔ وائرس سے پاک ماحول کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہم اپنی پیداواری استعداد کو آں ے والے مہینوں میں کئی گنا بڑھا دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -