دوست محمد فیضی کے انتقال پر خلیل احمد نینی تال والا کا ا ظہار افسوس

دوست محمد فیضی کے انتقال پر خلیل احمد نینی تال والا کا ا ظہار افسوس

  

کراچی(پ ر)چیئرمین میڈی کیم گروپ آف کمپنیز خلیل احمد نینی تال والا،چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان خلیل،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل،ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری،گروپ میڈیامنیجر جاوید کیانی،سیدشعیب مسعودومینجمنٹ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز نے سابق لیگی ایم این اے،معروف سیاسی اورادبی شخصیت دوست محمد فیضی کے انتقال گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد فیضی گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں گذشتہ 15روز سے زیر علاج تھے،دوست محمد فیضی 1993کے عام انتخابات میں کراچی سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو تھے۔انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلی ٰمقام عطافرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -