طارق حسن کا صادق شیخ کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس

  طارق حسن کا صادق شیخ کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ کی خوشدامن (ساس) کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا مرحومہ کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد لیاقت آباد سندھی ہوٹل پر ادا کی جائے گی اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ کے تمام کارکنان ایک خاندان ہیں صادق شیخ کے غم میں سب ان کے ساتھ ہیں کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ نے کہا کہ کبھی کسی کارکن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے انور شاہ کشمیری، شاہد عباسی،محمد زبیر ہاشمی ایڈووکیٹ،خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ، واصل خان، مشتاق احمد، ارقم رضا، سہیل قریشی، فیضان انیس، سید حماد، اور کارکنان کی بڑی تعداد نے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیئے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

مزید :

صفحہ آخر -