کراچی، مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلا کے باعث ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد کراچی کے 6 اضلاع کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں. کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کے تعاون سے لاک ڈان پر موثر عملدرآمد کروائیں گے اور اور ان علاقوں میں تمام ضروری اشیا کی فراہمی میں مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ شہرِ قائد میں لاک ڈاؤن کے فیصلے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ صحت، حکومت سندھ اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد کراچی کے مخصوص علاقوں میں 18 جون سے لے کر 2 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں 15 روز تک نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کے لئے آج 18 مئی کی شام 7 بجے سے عملدرآمد ہوگا۔ محکمہ صحت کی متعین کردہ انتظامی حدود کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کورنگی ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 2 میں مخدوم بلاول سوسائٹی ، قیوم آباد، اے اور بی ایریا، اللہ والا ٹاون، ناصرکالونی، پی اینڈ ٹی کالونی دارلالسلام سوسائٹی شامل ہیں۔ جبکہ لانڈھی ٹان میں یونین کونسل نمبر 9 میں واقع علاقوں میں 36 بی ایریا نزد رحمانیہ مسجد اسٹریٹ تک، عوامی کالونی، امام بارگاہ ولی اسرار ایریا اور پاور ہاس ایریا کو بند کیا جائے گا۔ملیر ٹان میں یونین کونسل نمبر ایک میں معین آباد فیز 3، ایس آئی 3/35 ماڈل کالونی، جعفر باغ اور ناصر اسکوائر شامل ہیں۔شاہ فیصل ٹان میں یونین کونسل نمبر 7 میں ملت ٹان، الفلاح سوسائٹی اور ملیر ہالٹ جبکہ یونین کونسل نمبر-9 میں سی اے اے کالونی، کینٹ بازار اور اولڈ اقبال آباد شامل ہیں. کراچی کے ضلع جنوبی میں یوسی کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں بزرٹہ لائن اور ڈولی کھاتہ، یونین کونسل کھارادر نمبر 3 میں لی مارکیٹ، یونین کونسل صدر-8 میں برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، مین صدر اور اردو بازار میں لاک ڈان ہوگا۔یونین کونس فیز 6 میں خیابان بدر، اور خیابان محافظ جبکہ یونین کونسل لیاری میں آگرہ تاج-2 اور بہار کالونی شامل ہیں۔کراچی کے ضلع شرقی میں گلشن ٹان اور جمشید ٹان کے مختلف علاقوں میں لاک ڈان نافذ کیا جائے گا۔گلشن ٹاون میں یونین کونسل نمبر1 میں محمد علی سو سائٹی، یونین کونسل نمبر 2 بہادرآباد اور بلاک 14، یونین کونسل نمبر چار عیسی نگر، یونین کونسل نمبر 6 13 اے اور سی، یونین کونسل 7 گلشن جمال، یونین کونسل نمبر 8 میں 13- ڈی/II، یونین کونسل نمبر 9 میں بلاک 7، یونین کونسل10 میں بلاک 14، 15، 11، گلستان جوہر بلاک نمبر 2 اور یونین کونسل نمبر 12 میں سچل گوٹھ اور رابعہ پیٹل، یوسی نمبر 13 صفورہ گوٹھ اور یونین کونسل نمبر 14 میں روفی لیک ڈرائیو ان اور گلستان جوہر بلاک 13 شامل ہیں۔ جمشید ٹاون میں یوسی نمبر 6 میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ اور بلاک 6،یونین کونسل نمبر 7 میں میں پی ای سی ایچ ایس بلاک ا ور بلا ک چھ، یونین کونسل8 میں بالٹی محلہ، یونین کونسل 10 میں مارٹن کوارٹرز اور فاطمہ جناح کالونی، یونین کونسل 11 میں جمات خانہ، جہانگیر روڈ، کوارٹرز نمبر 02، جہانگیر روڈ نمبر01، تین ہٹی اور بجلی گرانڈ شامل ہیں۔کراچی کے ضلع غربی یونین کونسل نمبر 5 سونگل میں گلشن معماراور خدا کی بستی فیز2، یونین کونسل نمبر (3)اسلام نگر میں نیول کالونی، سیکٹر 4، یونین کونسل نمبر 5سعیدآباد میں میں ایریا 5جی، 5 جے، اے 3، سیکٹر 4، یونین کونسل 4 میٹروول میں بلاک3، یونین کونسل 6 فرنٹیر کالونیمیں سیکٹر 4 اور5 نز د مالاکنڈ ہسپتال، اسماعیلی کوارٹرز اور یونین کونسل نمبر 6 (غازی آبادمیں کرسچن کالونی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلا کے باعث ضلع ملیر کی 7 یونین کونسلز میں لاک ڈان نافذ ہوگا۔یونین کونسل نمبر 3کیٹل کالونیمیں روڈ نمبر 09، تمام کمرشل مارکیٹ علاقہ، گلشن حدید نمبر 6 میں فیز ون اور ٹو میں کمرشل مارکیٹ کا تمام علاقہ، یونین کونسل نمبر 5جعفر طیارمیں جناح اسکوائر، کمرشل مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔علاوہ ازین یونین کونسل نمبر 1 میں مظفر آباد) میں ڈی ایریا(مرکزی کمرشل مارکیٹ کے 50 بستروں کے ہسپتال سے 52 ونگ پاکستان رینجرز ونگ تک) اولڈ ایریا (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)جیکب لائن (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)، مجید کالونی سیکٹر ایک اور دو (مین کمرشل مارکیٹس) اور مظفر آباد رہری روڈ میں (مین کمرشل مارکیٹ ہسپتال اسپتال چورنگی سے حسن چورنگی تک) میں لاک ڈان ہوگا۔یونین کونسل نمبر 3 داد چورنگی سے 89 پیٹرول پمپ کی جانب مین کمرشل مارکیٹس، یونین کونسل نمبر4 قائد آباد میں مین قائد آباد، گوشت گلی، مرغی خانہ مین کمرشل مارکیٹ،مجید پان والا علاقہ نزد موبائل مارکیٹ اور تمام موبائل مارکیٹس بند رہیں گی۔کراچی کے ضلع وسطی میں گلبرک میں جوہرآباد کے مخصوص علاقوں، نارتھ کراچی میں باب غازی اپارٹمنٹ سیکٹر11- ای، نارتھ کراچی کی چند گلیوں اور انار کلی مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔