صدر یو ایم ٹی کی چیئر مین پاکستان ریلوے سے ملاقات

    صدر یو ایم ٹی کی چیئر مین پاکستان ریلوے سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے چیئر مین پاکستان ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی سے پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف نالج اینڈ لیڈرشپ (IKL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل رضوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اجلاس میں چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر،چیف ایچ آر آفیسر اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریلوے ایکڈمی سمیت پاکستان ریلوے کی سینئر لیڈرشپ کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی نے یو ایم ٹی کے ذریعے اپنے ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافے کی دلچسپی ظاہر کی او ر دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف نالج اینڈ لیڈرشپ (IKL) کے سی ای او نے پاکستان ریلوے اکیڈمی کے افرادی سرمائے کی ترقی اور اس کو جدید راہ پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی پر یز نٹیشن دی۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی ریلوے ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے یوا یم ٹی کی تعلیمی خدمات کی پیشکش کرتے ہو ئے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ انسٹیٹیوٹ آف نالج اینڈ لیڈرشپ (IKL) پاکستان ریلوے اکیڈمی کو ر یل ٹرانسپورٹ کے تحت ڈیجیٹل ایڈوانسڈ سینٹر آف اکسی لینس میں تبدیل کردے گی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ہمارہ قیمتی قومی اثاثہ ہے اور یو ایم ٹی اس کو بہتر بنانا اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے۔
چیئر مین پاکستان ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی یو ایم ٹی اور (IKL) صلاحیتوں سے متاثر ہوتے ہوئے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ریلوے ایکڈمی اپنے ملازمین کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے IKL کے ساتھ مل کر کام کریگی۔ حبیب الرحمٰن گیلانی نے تعلیمی معیار اور بین الاقوامی وابط کو بہتر بنانے کے لیئے پیشہ ور افراد کی نشاندہی اور انکی بھرتی کے حوالے سے یو ایم ٹی کی مہارت حاصل کرنے کو خوش آئیند کرار دیا اور ٍقومی معیشت کی ترقی کیلیئے یو ام ٹی کی دلچسپی کو خوب سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ چیئر مین ریلوے نے اپنی ٹیم کومستقبل میں باہمی تعاون کے منصوبوں کیلیئے روڈ میپ تیار کرنے کے لیئے سی ای او IKL کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
چیئر مین پاکستان ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے انکا مشن پاکستان ریلوے کو جدید ریل ٹرانسپورٹ سسٹم مین تبدیل کرنا ہے اور یہ قابل او پیشہ ورانہ انسانی مہارت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ مینجمنٹ کیڈر کے افسران اور نان منجمنٹ کیڈر کے ملازمین کو ترقی دیں گے تا کہ انکی حوصلہ افضا ئی ہو اور بہتر طریقے سے کام سر انجام دے سکیں۔حبیب الرحمٰن گیلانی نے تمام شرکاء کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مشن کے حصول کیلیئے مالی وصائل بھی فراہم کرں گے۔

مزید :

کامرس -