چینی70 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں، المعیز گروپ
اسلام آباد(پ ر)عزت مآب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کو حکم دیا ہے کہ عوام کو 70 روپے فی کلوگرام کے نرخ پر چینی فراہم کرے۔ عزت مآب عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لئے المعیز گروپ کی پانچ شوگر ملز نے اقدام اٹھایا اور اپنی ملوں کی حدود میں آؤٹ لٹس عوام کے لئے کھول دیں جہاں سے وہ کم نرخوں میں 70 روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی خرید سکیں۔ المعیز گروپ نے اپنے مل ریجنز میں آؤٹ لٹس کی تعداد میں توسیع کے لئے مقامی انتظامیہ کو بھی شامل کیا ہیاس سرگرمی کا حصہ بننے والی شوگر ملوں میں بابا فرید شوگر ملز، تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ، سفینہ شوگر ملز لالیاں، لیہ شوگر ملز اور المعیز انڈسٹریز لمیٹڈ، پپلاں، میانوالی شامل ہیں۔ اس سرگرمی کے دوران جن شہروں کا احاطہ کیا گیا ان میں ڈی آئی خان، میانوالی، لیہ، چینیوٹ اور اوکاڑہ شامل ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کم قیمت پر چینی دستیاب ہو۔ چند روز کے اندر ہی گروپ نے ریجنز کی ملوں میں عوام کے لئے 50 سے زائد آؤٹ لٹس کھول دیں۔ یہاں کامیابی سے آؤٹ لٹس کھلنے کے بعد گروپ نے پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں آؤٹ لٹس میں وسعت لانے کا بھی آغاز کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔
اس موقع پر وافر مقدار میں 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدنے پر عوام کی خوشی کی کوئی حد نہ رہی۔ المعیز گروپ کا اب منصوبہ یہ ہے کہ آنے والے چند روز میں وہ اپنا نیٹ ورک مزید شہروں میں پھیلائے۔
المعیز گروپ کا عزم ہے کہ معیار اور جدت کے ذریعے قائدانہ کردار ادا کیا جائے۔ اس کا ویژن ہے کہ وہ دنیا کی صف اول کی جدت انگیز اور پائیدار انداز سے اعلیٰ معیار کی میٹھی مصنوعات، بایو انرجی اور اس سے ملحقہ خدمات و مصنوعات تیار کرنے والا گروپ ہو۔
اس وقت یہ گروپ چینی سمیت آٹھ مختلف کاروباری شعبوں میں 23 مصنوعات تیار کرتا ہے اور 7500 افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔