باٹا پاکستان کاپی کے ایل آئی کورونا فرنٹ لائن سٹاف کوشوز کا تحفہ

  باٹا پاکستان کاپی کے ایل آئی کورونا فرنٹ لائن سٹاف کوشوز کا تحفہ

  

لاہور(پ ر)باٹا پاکستان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور اینڈ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے فرنٹ لائن کے تمام عملے میں جوتے تقسیم کئے تاکہ ناصرف ان کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے بلکہ ان کی ان تھک کوششوں کو بھی تسلیم کیا جا سکے۔ پی کے ایل آئی کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے ہسپتال میں باٹا پاکستان کی ایک ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پرہسپتال کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر حافظ اعجاز احمد اور ہاسپٹل ڈائریکٹر، ڈاکٹرتزئین ضیاء نے بھی باٹا پاکستان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ باٹا کی ٹیم نے ان اقدامات کو سراہا جو پی کے ایل آئی عوام کی آگہی اور معاشرے میں کورونا وائرس کے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں اٹھا رہا ہے۔ پی کے ایل آئی کی میعاری صحت عامہ کی سہولیات کے سبب کورونا کے سینکڑوں مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

کامرس -