گھریلورنجش پر بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر بہن اور بہنوئی کوقتل کردیا

گھریلورنجش پر بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر بہن اور بہنوئی کوقتل کردیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات۔بھائی نے دوست کے ساتھ ملکر بہنوئی اور بہن کو قتل کر دیا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ کے نواحی علاقہ وطنہ گاؤں میں گھریلو رنجش پر بھائی نے اپنے دوست سے مل کر اپنی بہن بینش اور بہنوئی اویس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، رائیونڈ پولیس نے دونوں ملزمان صائم اور عنصر کو موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کر کے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

مزید :

علاقائی -