سپیشل ناکوں پر تعینات اہلکاروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی

سپیشل ناکوں پر تعینات اہلکاروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران لگائے گئے سپیشل ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔پولیس لائنز سے موبائل کینٹین کے ذریعے پولیس جوانوں کو ٹھنڈا پانی مہیا کیا جارہاہے۔لاہور شہر کے سیل شدہ تمام پوائنٹس پر موبائل کینٹینز دن بھر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس لائنز سے جوان و افسران کیلئے 3 شفٹوں میں تازہ اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔موسمی سختیوں کے باوجود پولیس کے افسران و جوان دل جمی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں لاہور پولیس فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فورس ویلفیئر اور بہتر سہولیات کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -