کرپشن کیس، محکمہ آبپاشی کے انجینئرامتیاز اکبر سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار)انسدادرشوت ستانی کی عدالت کے جج صہیب احمد رومی نے محکمہ آبپاشی کے افسروں کے خلاف ڈیزل کی مد میں سرکاری خزانے کو 2 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت دیگر ملزموں کی 30جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے،انجینئرامتیاز اکبر بھٹی سمیت دیگر افسرنے عبوری ضمانت کے لئے اینٹی کرپشن کی عدالت سے رجوع کررکھاہے،اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ انجینئرامتیاز اکبر بھٹی نے دیگر افسروں کی ملی بھگت سے ڈیزل کی خریدادری کی مد میں کروڑوں روپے کی رقم خورد برد کی۔
،جس سے سرکاری خزانے کو2 کروڑ روپے کا نقصان پہنچاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔