سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیرکرنیوالا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیرکرنیوالا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مناواں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم حبیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیج گڑھ مناواں کے رہائشی حبیب کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پرایس ایچ او مناواں نیئر نثار نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم حبیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ہوائی فائرنگ کے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مناواں نیئر نثار کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید :

علاقائی -