اپ گریڈڈ اوپس روم ڈی آئی جی آپریشنز کا افتتاح

اپ گریڈڈ اوپس روم ڈی آئی جی آپریشنز کا افتتاح

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے اپ گریڈ اوپس روم ڈی آئی جی آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خاں، ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر سمیت متعدد سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے سی سی پی او لاہور کو اپ گریڈیڈ اوپس رو م میں موجود سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم، کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹم اور کمپلینٹیئی مینجمنٹ پر بریفنگ بھی دی

، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور ایس ایس پی فیصل شہزاد نے مزید بتایا کہ پی ایم ڈی یو کمپلینٹس، ہیلپ لائن 8787 اور 8330 کی ورکنگ اورگریڈڈ اوپس روم سے شہر بھر میں بھر ڈولفن، پیرو فورس، تھانہ جات اور بیٹ آفیسرز کی لوکیشنز کو باآسانی معلوم کیا جا سکے گا جبکہ حوالات، فرنٹ ڈیسک اور ایس ایچ اوز کے کمروں میں لگائے گئے کیمروں کو 24/7مانیٹر کیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے ٹینٹ مینجمنٹ سسٹم، پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کا جائزہ بھی لیا۔ ایس پی سکیورٹی بلال ظفر نے اوپس میں لگے مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں سنئیر افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی کملینٹس کا بھی فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے افسران کو ہدایت کی وہ شہریوں کی فوری اور بروقت دادرسی کریں، شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کرنے سے کمیونٹی پولیسنگ کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، مانیٹرنگ سسٹم اور سرویلنس سسٹم کو فعال بنانے سے پولیس ورکنگ میں مزید بہتری اور نکھار آئے گا۔ سی سی پی او لاہور نے خدمت مرکز زاہد محمود گوندل شہید کا بھی وزٹ کیا، خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں سے پولیس سروسز بارے استفسار کیا۔ ان کا کہنا تھا ہمارا مقصد کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -