ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3افراد زخمی: دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3افراد زخمی: دیگر وارداتوں میں شہری ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے 3افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سندر علاقہ میں ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر جاوید اقبال کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ جنوبی چھاونی کے علاقے میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر نکلنے والے شہری امشب عاصم کو ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا۔نصیر آباد میں ڈاکووں نے شہزاد کو مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کیا جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکووں نے اویس اور فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا، ملت پارک توصیف کے گھر سے5لاکھ50ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،باغبانپورہ میں ڈاکووں نے بابر کے گھر سے 5لاکھ35ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ماڈل ٹاون میں ڈاکووں نے جہانگیر کے گھر سے3لاکھ 10ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان. گجرپورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے یوسف کے گھر سے2لاکھ 10ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نے اویس شاہ کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔اچھرہ میں ڈاکووں نے عدنان سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.شالیمار کے علاقہ میں ڈاکووں نے فہد سے 65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے راحیل سے20 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ ستوکتلہ،ملت پارک اور کاہنہ سے گاڑیاں اور لاری اڈا۔پرانی انارکلی،شاہدرہ ٹاون۔کوٹ لکھپت اور سبزہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -