شالیمارسے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم،اسلحہ برآمد

شالیمارسے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم،اسلحہ برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو شالیمار پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ویڈیو پر سی سی پی او لاہور نے سختی سے نوٹس لیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم داود کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے دو پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں ہیں۔

اس موقع پر ایس پی سول لائزن دوست محمد کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور قانون شکن عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -