2ڈی ایم جی افسران سمیت 17ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

2ڈی ایم جی افسران سمیت 17ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

  

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،طاقتور افسران کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،دوڈی ایم جی افسران سمیت 17 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایم جی افسروں سمیت 17 اہلکاروں پر کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان پر 17 کنال 18 مرلہ کمرشل اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،رانا محمد ارشد منصور پر 35 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،اینٹی کرپشن نے رانا محمدارشد،ڈاکٹرمنصور احمد کو ایف آئی آر میں نامزد کردیا۔مقدمے میں ہیڈکلرک کالونی برانچ قصور قیصر نجم شاہ، مفاد کنندگان محمد اسلم، غلام فاطمہ،خورشید بیگم، پروین بی بی،اللہ دتہ، رشیداں بیگم کو نامزد کیا گیا ہے،محمد جاوید، نسیم مقبول، عمران مقبول، محمد کامران مقبول، رضوان مقبول.عالیہ وحید، شازیہ مقبول، نازیہ مقبول بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔قمر محمود منج، عمران الہی کے کردار کا تعین دوران تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس سے منظوری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

،قصور میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

مزید :

علاقائی -