پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 659ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 659ٹریفک حادثات

  

لاہو(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 659 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 387 افراد شدید، 345 معمولی زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 269 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 22 مسافر 344 اور 125 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 143 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 153 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 55 حادثات میں 66 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 52 حادثات میں 55 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے 738 متاثرین میں 607 مرد اور 131 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 141 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور 395 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 202 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 559 موٹر سائیکلز، 80 آٹو رکشے، 52 موٹر کاریں، 27 وین 04مسافربسیں،20ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -