پولیس ملازمین کی فائرنگ، احساس ادارے کا جوان جاں بحق

پولیس ملازمین کی فائرنگ، احساس ادارے کا جوان جاں بحق

  

جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں دھارووال کنگ میں چھٹی پر آیا ہوا پاک رینجر کا جوان اپنے ہی پڑوسی پولیس ملازمین دو بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ جاں بحق ہو نے والے پاک رینجر کا جوان دو روز کی چھٹی پہ اپنے گھر آیا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دھارووال کنگ کا رہائشی پاک رینجر کا ملازم زیشان بٹ جو کہ دو روز کی چھٹی گزارنے کے لئے اپنے گھر آیا ہوا تھا کہ اپنے ہی پڑوسی پولیس ملازمین دو بھائیوں مدثر عرف بوبی اور ظفر کی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیاواضع ہوکہ رینجر ملازم زیشان بٹ اور پولیس ملازم دونوں بھائیوں مدثر اور ظفرمیں معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس ملازم ظفر کو ٹانگ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس پر مدثر عرف بوبی نے زیشان بٹ کے سینے پر گولیوں کی بچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں پاک رینجر کا ملازم زیشان بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ اور دونوں پولیس ملازم بھائی موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے اور تھانہ احمد نگر پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -