توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد علی احمد سیان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہ نواز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسے میرٹ پر ٹیچر تقرر ہونے کے باوجود جائننگ نہیں دی گئی،عدالت نے پہلے حکم نامے میں اس کی درخواست سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کو بھجوائی تھی،عدالت کے 29جنوری 2020 ء کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعا کی کہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -