پلاٹ الاٹمنٹ کیس، توہین عدالت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

پلاٹ الاٹمنٹ کیس، توہین عدالت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے مسز قمر جہاں کی درخواست پر سماعت کی۔درخوست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے 20سال قبل اس کی تین کنال اراضی کے بدلے متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کیا،اس بابت عدالت نے21جنوری 2020 ء کو حکم بھی جاری کیاتھاجس پر عمل نہیں کیاجارہا۔

مزید :

علاقائی -