مغلپورہ کے قریب نہر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر سے مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری۔مغلپورہ کے علاقے میں نہر سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مختلف علاقوں سے ایک ماہ کے دوران خاتون سمیت 5افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں نہر میں نوجوان کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی پولیس کے مطابق لاش کئی دن پرانی ہونے کی وجہ سے مسخ ہوچکی ہے تاحال اس کی شناخت نہ ہو سکی ہے اس کی عمر 35سال معلوم ہوتی ہے شبہ ہے کہ اسے قتل کر کے لاش نہر میں بہائی گئی ہے تاہم پورسٹمارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی واضع رہے شہر میں کئی روز سے بوری بند لاشوں سمیت نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے چند روز قلعہ گجر سنگھ کے علاقے ہال روڈ سے خاتون کی بوری بند جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نہر سے 4افراد بوری بند اور ہاتھ پاوں بندھی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔
تاحال نہ تو پولیس کسی ملزم کو ہی گرفتار کر سکی ہے اور نہ ہی لاشوں کی شناخت ہی ہو سکی ہے