شہر میں آتشزدگی کے 2واقعات، لاکھوں کا سامان چل گیا

شہر میں آتشزدگی کے 2واقعات، لاکھوں کا سامان چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر)شہر کے دو مختلف مقامات میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔ نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈہ کے قریب رکشہ اور بجلی کے ٹرانسفار مر میں آگ بھڑ ک اٹھی۔ پولیس کے مطابق رکشے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے رکشے کو آگ لگی،گیس سلنڈر پھٹنے سے جلنے والا رکشہ بجلی کے ٹرانسفارمر کے نیچے کھڑا تھا۔ جس کی وجہ سے آگ نے ٹرانسفارمر کو اپنے ہی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا۔ بجلی کا ٹرانسفارمر اور رکشہ جل کر خاکستر ہوگئے۔ جبکہ دوسرا واقعہ گلبرگ کے علاقہ گورومانگٹ میں پیش آیا۔ جہاں شاٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔ دونوں آتشزدگیوں میں لاکھوں مالیت کا سامنا جل کر خاکستر ہو گیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -