لاک ڈاؤن علاقوں میں ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، اشفاق خان

لاک ڈاؤن علاقوں میں ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں کورونا وباء کے جان لیوا اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاہور پولیس نے شہر کے 27تھانوں کی حدود میں کورونا سے متاثرہ مجموعی طور پر 53مقامات کو 30جون تک سیل کر دیا ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہاٹ سپاٹس اور لاک ڈاؤن رہائشی علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر لاہور پولیس کی طرف سے لگائے گئے280ناکوں پر03ہزار کے قریب پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن علاقوں میں تین شفٹوں میں 01ہزار پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -