سٹی ڈویژن سے366 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ہفتہ واررپورٹ

سٹی ڈویژن سے366 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ہفتہ واررپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث366ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 06 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے24 پسٹلز،02 رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے10کلوگرام سے زائد چرس،03کلو گرام بھنگ اور186 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران40ملزمان کے قبضہ سے دا? پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب25اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ34 عدالتی و عادی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر91ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف 110 مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -