قصور، 7 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

قصور، 7 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

  

قصور (بیورورپورٹ) پو لیس نے گز شتہ دنو ں نفیس کا لو نی قصور میں بداخلاقی کے بعد قتل ہو نے والے 7سا لہ معصو م بو ٹا کے قاتل کو مبینہ طو ر پر حرا ست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نفیس کالونی قصور کے رہائشی محنت کش غلام رسول کا سات آٹھ سالہ بیٹا محمد بوٹاکا قاتل ہمسائیہ نکلا پولیس نے ایک تحقیقا تی ادا ر ے کی نشاندہی پرملزم وسیم ولدسرورکو گرفتار کرلیاگزشتہ دنوں تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ نفیس کالونی میں 8 سالہ معصوم بچے کے افسوسناک واقعہ کی اطلاع پاکر آر پی او شیخوپورہ ریجن اورڈی پی او قصور فوری موقع پر پہنچے۔پنجاب فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

جنہوں نے ایس ایچ او اے ڈو یژ ن و حید عا ر ف کی مشا و ر ت سے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔8 سالہ معصوم محمد بوٹا کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے پیشہ ور پولیس افسران پر مشتمل 5 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھی۔

جیوفینسنگ، سی ڈر آر انالسز، سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس جیسے جدید اور سائنسی طریقوں کو اپنایاگیاسفاک ملزم کی گرفتاری تک تھانہ اے ڈویژن کو سب آفس قرار دے دیا گیاتھا جہاں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیاگیا ایک منعظم حکمت عملی کے بعد ملزم قانون کی گرفت میں آگیا جس نے مصوم بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا یاد رہے وا ضع رہے کہ ڈی پی او قصور زا ہد نوا ز مر و ت نے انٹر نیشنل میڈ یا کی تو جہ حا صل کر نے والے زینب قتل کیس میں بھی ملز م کو گر فتار کیا تھا جبکہ چو نیا ں جنسی سکینڈ ل ملز ما ن کی گر فتا ر ی کے لیے زا ہد نوا ز مر و ت کو قصور میں دو با ر ہ تعینا ت کیا تھا اس کا میا بی پر انہیں پہلے ہی پو لیس میں منفر د مقا م حا صل ہو چکا ہے قصور وا قع کے ملز م کی گر فتا ر ی انہی کی صلا حیتو ں کا نتیجہ ہے۔

مزید :

علاقائی -