سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنجاب ہائی وے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنجاب ہائی وے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ہائی وے کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مس جسٹس عائشہ اے ملک نے میسرز مکہ ٹریڈر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے قواعد و ضوابط کے تحت قصور سے ڈیپال پور تک ٹال ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹھیکہ لیا۔اب اس کوعلیحدہ سے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس دے دیا گیا۔عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو بھجوا دی تھی۔عدالت کے 2 دسمبر 2019 ء پر ابھی تک عمل نہیں کیا جا رہا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ انجینئر پنجاب ہائی وے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید :

علاقائی -