چوری کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب ملزم گرفتار

چوری کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ کی کارروائی،چوری کے مقدمے میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزم علی حسن کوگرفتار کر لیا۔گرفتاراشتہاری ملزم علی حسن نجی کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ گرفتار اشتہاری ملزم کمپنی کے ڈیزل سے بھرے ٹینک اور نئے ٹائر چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے اشتہاری ملزم علی حسن کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -