شیخوپورہ،مختلف حادثات میں 2 بچے جاں بحق، 9افراد زخمی

شیخوپورہ،مختلف حادثات میں 2 بچے جاں بحق، 9افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردو نواح میں ٹریفک حادثہ اوردیگر مختلف واقعات میں دو بچے ہلاک اور 2خواتین سمیت 9افراد زخمی ہو گئے بکہ ایک کمسن بچے کو بداخلاقی کانشانہ بنانے کی بھی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ سے لاہور جانے والی مسافر بس سرحدی آبادی مہتہ سوجا نارنگ منڈی ناروال روڈ پر بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں 2خواتین اور7مردوں سمیت9مسافر شدیدزخمی ہوگئے،دوروز قبل جوئیانوالہ گاؤں اپر چناب نہر میں کزنوں کے ساتھ نہاتے ہوئے اور بھائی بچاتے ہوئے دونوں حقیقی بھائی نہر میں ڈوب گئے ایک کی لاش ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے 17سالہ راشد کی لاش تلاش کرلی،تھانہ خانقا ڈوگراں کے علاقہ میاں علی ڈوگراں میں 7سالہ کمسن بچے حامد علی سے زیادتی کوشش کی گئی۔

متاثرہ بچے کے والد ارشدمحمود کی تحریری درخواست پر پولیس نے درندہ صفت شخص سلمان اصغرکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی،تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ رکھ باؤلی میں واقعہ پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر 10سالہ بچہ احمد علی جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ورثاء نے جی ٹی روڈ پر کمسن بچے احمد علی کی لاش رکھ کر انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی سخت گرمی میں احتجاج کے دوران ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہی،اور مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ورثا کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا،ورثاء کے مطابق اب تک پانچ سے زائد افراد اس پلیدی میں ڈوب کر جان بحق ہوچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -