کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12روز میں 615مقدمات درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12روز میں 615مقدمات درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 روز کے دوران615 مقدمات درج کئے جبکہ 01 ہزار761 دکانیں سیل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے1113 مارکیٹس 28ہزار110 دکانوں کو چیک کیا۔ معمولی خلاف ورزی پر15 ہزار 964دکانداروں، شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ کورونا وباسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون اور سیل شدہ علاقوں میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائے۔ گروسری اور ادویات سمیت دیگر اشیاضروریہ کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ تمام سینئر افسران اسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ مارکیٹوں، بازاروں کا وزٹ کریں۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں،

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباسے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -