حافظ آباد، نوجوان ٹرک کی ٹکر سے،بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) نواحی گاؤں سولنگین کھرل کا رہائشی ایک نوجوان تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق جبکہ 3شدید ذخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سولگیں کھرل کے رہائشی چار نوجوان قاسم علی، فلک شیر، ابوزر اور سہیل موٹر سائیکل پر سوار ہوکر حافظ آباد پنڈی بھٹیاں روڈ پر جارہے تھے کہ ٹول پلازہ پنڈی بھٹیاں کے قریب انکی موٹر سائیکل کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے ماری۔ جس کے نتیجہ میں قاسم علی ولد بشیر احمد موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی شدید ذخمی ہوگئے۔ دوسری جانب گاؤں ٹھٹھہ لنگر میں 12سالہ علی ولد نصر گاؤں کی نہر میں نہارہا تھا کہ اچانک وہ پانی کی زیادتی کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی نعش کو نہر سے نکال لیا گیا۔ بعدازاں اسے آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔