حافظ آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 156 گاڑیوں کے چالان، 32 بند

حافظ آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 156 گاڑیوں کے چالان، 32 بند

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ آباد محمدعادل سہیل نے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 156گاڑیوں کے چالان،32گاڑیاں بند کرتے ہوئے مالکان کو 2لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پرسیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد عادل سہیل نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے خصوصی ہدایت نامہ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سخت احکامات دے رکھے ہیں۔

رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں چیکنگ کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 156گاڑیوں کے چالان کیے جبکہ 32گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ مجموعی طور پر 2لاکھ 11ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لیے چلائی گئی اور تمام ٹرانسپورٹرز اور اڈامالکان کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی باقاعدہ ہدایات بھی کی گئیں۔

لیکن حافظ آباد میں بعض مقامات پر حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی گئی جس پر گاڑی مالکان،ڈرائیورزکے خلاف سخت اور فوری کاروائیاں بھی کی گئیں۔ انہوں نے تمام اڈاہ منیجرز، ٹرانسپورٹرز اور غاریوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر ممکن طریقہ سے یقینی بنایا جائیگا اور جو بھی اسکی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف حسب ضابطہ فوری اور سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دوسری جانب ٹرانسپورٹ فیڈریشن حافظ آباد کے جنرل سیکرٹری ظفراقبال بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور”نو ماسک، نو ٹریول“ کے اُصول کے تحت مسافر گاڑیوں میں سوار کیے جاتے ہیں جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کو خود بھی فیس ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ سفر کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جا سکے اور خطرناک وائرس سے بچا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -